محکمہ تعلیم میں 14 اور 15ویں سکیل کے بعد 16ویں سکیل میں کام کرنے والے سینئر اساتذہ کی ترقیوں کا نمبر لگ گیا۔۔ محکمہ تعلیم میں 15 سال سے ایک ہی سکیل میں کام کرنے والے سینئر اساتذہ کو محکمانہ ترقیاتی ملیں گی۔۔ محکمہ تعلیم پنجاب کا فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے ایس ایس ٹی اساتذہ کو محکمانہ ترقیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی ای اوز ایجوکیشن کو 30 ستمبر تک اہل اساتذہ کی سنیارٹی لسٹیں بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ فائل ورک مکمل کرکے اساتذہ کو پروموشن دی جائے۔۔محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے جاری مراسلہ کتے مطابق سال 2008 سے پہلے 16 سکیل میں بھرتی ہونے والے میل اور فی میل اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دی جائیں گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں