- ZFN STUDIO OFFICIAL

اتوار، 24 ستمبر، 2023

 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی آشوب چشم کی وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر اساتذہ اور طلبا کے لیے مراسلہ جاری کردیا ، جس میں علامات کی صورت میں خاص طور پر احتیاط برتی جائے۔


تفصیلات کے مطابق لاہورمیں آشوب چشم تیزی سے پھیل رہا ہے، شہر کے تمام بڑے اسپتالوں میں میں آشوب چشم کے مریض بڑی تعداد میں آرہے ہیں۔


ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹر یحییٰ کا کہنا ہے کہ آشوب چشم کے مریضوں کے علاج میں انتظامات مکمل ہیں، مریض خود سے علاج کرنے کے بجائے ڈاکٹرزسے رجوع کریں۔



ڈاکٹر محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے والدین بچوں کو اسکول بھیجتے وقت احتیاطی تدابیر اپنائیں۔


آشوب چشم کی وبا کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ اساتذہ اور طلبہ ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ رکھیں اور انفیکشن کی علامات کی صورت میں خاص طور پر احتیاط برتی جائے۔


مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آنکھوں کو چھونے یا رگڑنے سے گریز کریں تاکہ وائرس کاپھیلاؤ کم ہو، طلبا اسٹیشنری، کتابیں، تولیے اور عینک شیئر نہ کریں اور آشوب چشم کا شکار ہونے والے افراد گلاسز کا استعمال کریں


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں